لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو سکاٹ ویننک نے کہا ہے کہ ہمارا مفروضہ یہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اب بھی پاکستان میں کھیلی جائیگی۔ بھارت پاکستان نہیں جاتا اور ایونٹ ہائبرڈ ماڈل میں تقسیم ہو جاتا ہے تو ہم صرف اس کو اپنائیں گے۔ہائبرڈ ماڈل کی حمایت کریں گے۔پاکستانی موقف کی سپورٹ کا جواب خود بخود موجود ہے۔ سب بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کیخلاف مزید کرکٹ کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے۔ واضح طور پر یہ ایک چیلنج ہے۔
مفروضہ ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کھیلی جائیگی : چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ
Nov 28, 2024