کلینک اون ویل ہیلتھ  کیمپ ،شوگر بلڈ پریشر ودیگر امراض کے مریضوں کا علاج  

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کلینک اون ویل کے تحت تیسرے ہیلتھ  کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں شوگر بلڈ پریشر ودیگر امراض کے مریضوں کا علاج کیا گیا۔ سابقہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر نے مریضوں کا 5 گھنٹے تک معائنہ کیا۔ کیمپ میں ڈی او انڈسٹری رانا گلفام حیدر نے بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کو بیماری بڑھنے پر اس مرض کے برے اثرات پر روشنی ڈالی۔  کیمپ میں 230 مریضوں کا مفت معائنہ اور مفت ادویات دی گئیں۔ مریضوں میں زیادہ تر مریض بلڈ پریشر اور شوگر کے تھے۔ لیڈی ڈاکٹر نے خواتین کا مفت معائنہ اور الڑا ساؤنڈ کیا۔ ستھیال ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران رانا محمد اکبر خان، ڈاکٹر زاہد نذیر نے  کیمپ میں سہولیات کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...