الغازی ٹریکٹرز ، پنجاب حکومت کے درمیان گرین ٹریکٹر سکیم کا معاہدہ 

لاہور(کامرس رپورٹر)الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے پنجاب حکومت کے ساتھ وزیر اعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کیلئے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ یہ معاہدہ شعبہ زراعت کی جدت میں اہم پیش رفت کی علامت ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیر زراعت پنجاب سید محمد عاشق حسین شاہ کرمانی، سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور الغازی ٹریکٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرثاقب الطاف موجود تھے۔ اس شراکت کا مقصد پنجاب کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانا اور جدید زرعی آلات کی رسائی کسانوں تک موثربنانا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے الغازی ٹریکٹرزحکومت کے زرعی جدت اور پائیدار زراعت کے وژن کی حمایت میں اہم کردار ادا کریگا۔ الغازی ٹریکٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ثاقب الطاف نے کہایہ تعاون پاکستانی کسانوں کو قابل اعتماد اور موثر زرعی حل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...