خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 

Nov 28, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے ماسٹر پلان میں ضروری تبدیلیوں، سٹیٹ آف دی آرٹ طبی آلات اور مشینری کی خریداری و دیگر معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری سید واجد علی شاہ، سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن(ر) شامیر و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ویڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر زاہد پرویز و دیگر افسران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر اظہر محمود کیانی، نادیہ ثاقب، شہاب خواجہ اور ممبر پی اینڈ ڈی نے اجلاس میں شرکت کی۔سی ای او آئی ڈیپ نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے حوالہ سے بریفنگ بھی دی۔

مزیدخبریں