لوگ کھڑے رہے باجی بھاگ گئی، بانی کی سیاست تباہ کر دی: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انقلاب لانے والے جوتے اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ عوام کھڑے رہی جبکہ باجی بھاگ گئی۔ سوشل میڈیا پر اس کی کافی لے دے ہو رہی ہے۔ اس محترمہ نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست تباہ کر دی۔ بشری سمجھ رہی تھی شاید وہ پاکپتن کی سڑکوں پر گھوم رہی ہے۔ مقدمات درج ہو چکے، اب کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ کے پی سے صرف چند افراد احتجاج  میں شریک ہوئے، دیگر صوبوں نے ان کی کال کو مکمل مسترد کر دیا۔ پنجاب کے عوام نے ان کی کام پر بالکل بھی ریسپانڈ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں کسی چیز کی قلت نہیں ہوئی، جب کے پی کے یلغار کررہا تھا پنجاب کی  وزیر اعلٰی تین تین گھنٹے میٹنگز کررہیں تھی۔ فسادیوں کی کال کو مسترد کرنے پر وزیر اعلٰی پنجاب نے پورے صوبے کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حماد اظہر سمیت پورے پنجاب میں کوئی بندہ کسی نے نکلتے نہیں دیکھا۔  پوری پی ٹی آئی بتا چکی ہے کہ عمران خان نے سنگجانی کے مقام پر احتجاج کی اجازت دے دی تھی جبکہ بشری بی بی بضد تھی کہ میاں کو واپس لے کر جاؤں گی۔  فسادی ٹولے نے پنجاب پولیس کی بائیس گاڑیاں توڑیں۔ باہر بیٹھ کر لوگ کہہ رہے ہیں آگے بڑھو اور  باہر بیٹھ کر وہ سوشل میڈیا پر احتجاج کررہے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن