لاہور(آئی این پی )پنجاب میں سموگ کا راج بدستور برقرار اور فضا آلودہ ترین رہی۔لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں تیسرے نمبر آ گیا جبکہ ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا۔ اے کیو آئی 332 ریکارڈ کیا گیا، پشاور میں 435، ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 424 ہو گیا، فیصل آباد 250، راولپنڈی میں فضائی آلودگی کی شرح 165 ریکارڈ کی گئی۔ علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا جب کہ 557 ائیر انڈیکس کے ساتھ شیخوپورہ دوسرے نمبر پر رہا اور ملتان 475 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ریکارڈ ہوا۔ 562 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملتان ملک کا آلودہ ترین شہر ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں بھارتی شہر کولکتہ 406 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبرپر،پنجاب میں سموگ کاراج برقرار
Nov 28, 2024