دی ہیگ (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے روہنگیا میں مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کے ضمن میں میانمار کی فوجی جنتا کے سربراہ من آنگ ہلینگ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کر دی۔ میانمار کی اعلیٰ سطح حکومتی شخصیت کے خلاف روہنگیا میں مظالم کے سلسلے میں عالمی فوجداری عدالت میں دائر کی جانے والی یہ وارنٹ گرفتاری کی پہلی درخواست ہے۔ کریم خان نے ایک بیان میں کہا کہ ایک جامع آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کے بعد ہم اس نتیجے پر پہچنے ہیں کہ میانمار کے قائم مقام صدر اور سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کے خلاف انسانی جرائم کا ارتکاب کرنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ 25 اگست اور 31 دسمبر 2017ء کے درمیان جلاوطنی اور نسل کشی شامل ہے۔
روہنگیا مسلمانوں کیخلاف جرائم: میانمار جنتا چیف کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا
Nov 28, 2024