کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جرگوں کے ذریعے بلوچستان کے امن کو بحالی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ضلع پشین میں قبائلی جرگے کے انعقاد کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن کے لیے جہاں فورس کی ضرورت ہوئی فورس استعمال کریں گے اور جہاں بات چیت کی ضرورت پڑی وہاں بات چیت کریں گے۔اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس امن جرگے کا مقصد عوام کے مسائل سننا اور انکا جلد حل ہے۔
جرگوں کے ذریعے صوبے کے امن کی طرف لے جانا چاہتے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
Nov 28, 2024