اسلام آباد (وقائع نگار) پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف بلیو ایریا ایف سیون کے تاجروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ تاجروں نے پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق آج تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔