شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ تمام صوبائی حکومتوں کے مقابلے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی نہایت نمایاں اور اعلیٰ ہے، عوام کو ہر شعبے میں ریلیف مل رہا ہے۔ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی میں روز بروز کمی ہو رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا نواز لیگ کے قائدین ملک کو درپیش مسائل کے حل اور ملک میں ترقی و خوشحالی لانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بھی سیاسی مفادات کے حصول کی بجائے اجتماعی قومی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دینا ہوگی۔