اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ بڑھکیں مار رہے تھے کہ کوئی ڈی چوک آکر دکھائے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے شہید کارکنوں کے اہلخانہ کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ اتنے زیادہ ناکوں کے بعد بھی لوگ اسلام آباد پہنچے۔ کارکنوں کی شہادت پر ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ علاوہ ازیں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے۔ لطیف کھوسہ دس لاکھ لوگ لانے کا کہہ رہے تھے، تصویر میں صرف پانچ لوگ تھے۔ مظاہرین میں کرائے پر لوگ تھے۔ سرکاری ملازمین تھے۔ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کہاں تھی۔ عمر ایوب کہاں تھے۔ ایک خاتون نے کہا ڈی چوک ہی جاؤں گی۔ پھر وہاں سے فرار ہو گئیں۔ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کرانا گدھ کا کام ہے۔ گدھ وہ ہیں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کھائے۔ سنگجانی میں جلسے پر راضی ہو جاتے تو عزت بھی رہ جاتی۔ تمام لیڈر شپ نے کہا کہ اس خاتوں نے ہمارے لئے مصیبت بنا دی۔
شہادتوں پر ایف آئی آر ہو گی: لطیف کھوسہ، پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی : واوڈا
Nov 28, 2024