شاہ محمود قریشی کے مقدمات کا ریکارڈ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا

Nov 28, 2024

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے مقدمات کا ریکارڈ پیش کردیا گیا۔شاہ محمود قریشی کیخلاف مغل پورہ، زمان پارک اور جناح ہائوس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 5مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی جس میں پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر دلائل کے لیے پیش نہیں ہوئے، اس موقع پر معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راستے بند ہیں، سینئر وکیل دلائل کے لیے پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ راستے تو کھل گئے ہیں، آپ تاریخ لینا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی کی 5مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 11دسمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

مزیدخبریں