اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایس ای سی پی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہیں چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید اور انتظامیہ کی ٹیم نے آنے والے اقدامات، اہم اصلاحات اور اب تک کی کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے معزز وزیر کو پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کی کوششوں اور ریگولیٹری اصلاحات، سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن اور فنانس تک رسائی کے ذریعے ٹیکنالوجی میں ترقی کے ثمرات سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیر نے ای ایس جی سسٹین پورٹل کے آغاز کے لیے ایس ای سی پی کے اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر نے سٹیک ہولڈرز کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے ایس ای سی پی کے مثبت اقدامات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔