لاہور ( این این آئی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ نو مئی ٹو کے پلان کو ناکام بنایا گیا ہے،پولیس ،رینجرز کی شہادتوں کے ذمہ دار عمران خان، بشری بی بی اور گنڈاپور ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نو مئی والے دن کارکنوں کو آگے لگا کر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور 26نومبر کو کرائے کے دہشت گردوں سے اسلحے کے ساتھ رینجرز اور پولیس اہلکار شہید کروائے۔انہوں نے کہا کہ ڈی چوک صرف رینجرز اور پولیس کی نعشیں لینے آئے تھے، 2014ء میں بھی ڈی چوک قبریں کھودنے آئے تھے اور 2024میں رینجرز اور پولیس کو شہید کر کے بھاگ گئے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی شہادتوں کے ذمہ دار عمران خان، بشری بی بی اور گنڈاپور ہیں۔ سر پہ جو کفن باندھ کے آنے کا نعرہ لگا کر آئے تھے پولیس اور رینجرز کو شہید کر کے بھاگ گئے، کوئی پاکستانی ایسا نہیں کر سکتا۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کرائے کے دہشت گرد اسلحہ لا کر ملک کو آگ لگا کر بلٹ پروف گاڑی میں بھاگ گئے، جو تین دن عوام نے دہشت گردی دیکھی وہ ہے پی ٹی آئی! یہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہنڈرڈ کرمنلز کا گروہ ہے۔ عمران خان کا انقلاب دم دبا کر بھاگ گیا۔
انقلاب دم دبا کے بھاگ گیا،الحمدللہ نو مئی ٹو کے پلان کو ناکام بنا دیا ‘ مریم اورنگزیب
Nov 28, 2024