فائنل کال کی پسپائی لمبے عرصے تک پی ٹی آئی کو  سر نہیں اٹھانے دے گی: عرفان صدیقی 

Nov 28, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ فائنل کال کا بپھرا ہوا سونامی، اسلام آباد کی دیواروں سے سر پھوڑنے کے بعد ناکام و نامراد واپس لوٹ گیا۔ فائنل کال’’ کی شرمناک پسپائی لمبے عرصے تک پی ٹی آئی کو سر نہیں اٹھانے دے گی۔ جانباز کارکن اپنے موٹر سائیکل اور کاریں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ مرنے مارنے کے نعرے لگانے والے، کچھ سکیورٹی اہلکاروں کو مار کر، کچھ کارکنوں کو مروا کر، آدھی رات کو مارگلہ پہاڑوں کے جنگلوں میں گھری سڑک کے ذریعے فرار ہو گئے۔ اب جھوٹ اور غلط بیانیوں کی فیکٹریاں کھلیں گی، لاشوں اور خونریزیوں کی بے بنیاد فرضی کہانیاں بنیں گی۔

مزیدخبریں