اترپردیش: ہندو غنڈوں کا مسلم نوجوان کو برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد  

اترپردیش (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک مسلمان نوجوان کو ہندوتوا کے 3 جنونیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ گلفام نامی مسلم نوجوان جو شوٹنگ کا کھلاڑی ہے، پریکٹس کے بعد گھر آتے ہوئے راستے میں ہندو غنڈوں نے پکڑ لیا۔ جنونی ہندو گلفام کو گھسیٹ کر وکٹوریہ پارک لے گئے اور برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہ گلفام کو جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرتے رہے۔ ہندو غنڈے نیم مردہ حالت میں گلفام کو پھینک کرکے فرار ہوگئے اور اس کا موبائل اور پرس بھی ساتھ لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...