’’کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی‘‘ امارات جانے والے پاکستانیوں کیلئے نئی ویزا شرط 

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات  (یو اے ای)  جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ویزا شرط عائد کردی گئی ہے۔ یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزا لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ درکار  ہوگا۔ پاکستان اوورسیز  ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو  پولیس کا کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ شکایات کے ازالے کے لیے اماراتی حکومت کا اقدام خوش آئند ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگا چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...