روس: قرآن مجید کی بیحرمتی کے مجرم پر غداری بھی ثابت،  مزید 13 برس قید کا حکم

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس میں گزشتہ برس 20 سالہ نوجوان کو مسجد کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کے جرم میں 3 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کی سزا میں اب مزید 13 سال کا اضافہ کردیا گیا۔ روس نے  نوجوان  نیکیتا زواویل کو چیچنیا کے حوالے کیا تھا جہاں اسے ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ روس نے پچھلے ماہ نوجوان کو واپس روس بلا کر یوکرائن کے لیے جاسوسی  کے الزام میں غداری کا مقدمہ چلایا۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم  نے گزشتہ برس یوکرین کی سکیورٹی فورسز کو روسی فوج کا ساز و سامان لے جانے والی مال گاڑیوں کی ویڈیو بھیجی تھی۔ جس پر عدالت نے نوجوان نیکیتا کو ساڑھے 13سال قید کی سزا سنا دی۔ جج نے قرآن کی بیحرمتی پر ساڑھے 3 سال اور اس سزا کو ملا کر 14 سال قید کاٹنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ سزا پانے والا نوجوان ایک سیاسی کارکن ہے اور اس کا تعلق روس سے ملحقہ علاقے کرائمیا سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...