بھارتی عدالت میں اجمیر شریف درگاہ کو مندر قرار دینے کی ہندو انتہاپسندوں کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Nov 28, 2024

اجمیر شریف (نیٹ نیوز) بھارتی عدالت نے اجمیر شریف میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کو مندر قرار دینے کی ہندو انتہاپسندوں کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ راجھستان کی ایک عدالت نے ہندو انتہا پسند جماعت ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے منظور کی ہے۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ معروف صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے احاطے میں ایک مندر موجود ہے، درگاہ کے مقام پر مندر کو بحال کیا جائے۔

مزیدخبریں