آزاد، خودمختار ریاست فلسطینیوں کا حق، اقوام متحدہ کا مستقل رکن بنایا جائے: چینی صدر

بیجنگ، لاہور(شنہوانوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن کل 29 نومبرجمعہ کو منایا جائے گا، اس موقع پر چین کے صدرشی جن پنگ  کی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر مبارکباد دی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پرمنعقدہ اقوام متحدہ کے اجلاس کو مبارکباد پیش کی ہے۔ شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ تنازعہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا بنیادی  مسئلہ ہے، یہاں عدم استحکام اور انصاف سے متعلق تشویش ہے،  مشرق وسطی میں جنگ جلد سے جلد ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر موثر طریقے سے عمل درآمد کیا جائے۔ صورتحال سے نکلنے کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل ہے جس پرعمل ہوناچاہئے۔ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جسے1967 کی سرحدوں کی بنیاد پرمکمل خودمختاری حاصل ہو، جسکا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہونا چاہئے۔ شی نے کہا کہ فلسطین کو ریاست کا درجہ، عوام کو ان کی واپسی کا حق ملنا چاہئے۔ چین اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے فلسطین کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے،۔شی نے کہا کہ چین جنگ کے خاتمے اور قتل و غارت کو روکنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف کی حمایت کرے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...