چیمپئنز ٹرافی، 10 میچز، ایک سیمی فائنل پاکستان میں، فیصلہ کل

لاہور(سپورٹس رپورٹر )چیمپئینزٹرافی کی میزبانی کیلئے پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کل ہوگا، آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ طلب کی ہے۔ پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر نہ مانا تو ووٹنگ کے ذریعے میزبانی چھیننے کی کوشش ہوگی جبکہ ڈالرز کے ذریعے موقف سے پیچھے ہٹنے کا پلان بھی سامنے آچکا ہے۔ بھارت میڈیا چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان سے منتقل کروانے اور ہائبرڈ ماڈل پر لانے کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہوگیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی چھیننے اور ملک میں سکیورٹی کے بہانے کو صحیح ثابت کرنے کیلئے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری مظاہروں کا جواز پیش کرنے لگا۔بھارت کی اپنی ریاستوں ناگا لینڈ اور میزو رام میں علیحدگی پسند تحریکوں اور اتر پردیش میں مسلمان مخالف اقدامات کے باعث فسادات سے انٹرنیشنل میڈیا کی نظر ہٹانے کیلئے پاکستان میں سیاسی احتجاج کو چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے جوڑ کر ٹیموں کیلئے خطرہ بتارہا ہے۔ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ٹورنامنٹ کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا وفد دورہ کریگا تاہم سیاسی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوسکتا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی، البتہ میڈیا پروپیگنڈا پھیلارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو اگر ہائبرڈ ماڈل کیلئے مجبور کیا گیا تو بورڈ حکومت سے اجازت طلب کریگا تاہم ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کی آئی سی سی میں انٹری سے قبل تنازع کا حل چاہتا ہے جس کیلئے آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بورڈ میٹنگ 29 نومبر کو طلب کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کروانے کی صورت میں پی سی بی کو مالی فائدہ پہنچانے کا بھی پلان تیار کرلیا ہے۔ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ٹورنامنٹ کے 10 میچز اور ایک سیمی فائنل پاکستان میں کرانے کا پلان ہے جبکہ بھارت کے میچز اور ایک سیمی فائنل یو اے ای میں ہوگا۔ اگر بھارت فائنل میں نہیں پہنچا تو فائنل پاکستان میں ہوگا تاہم بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل امارات میں ہوگا۔ ہائبرڈ ماڈل ہونے کی صورت میں تمام اضافی اخراجات آئی سی سی اور بی سی سی آئی اٹھائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...