آج کرم کا دورہ کروں گا، علی امین بھی چلیں، مسائل عوام کیساتھ مل بیٹھ کر حل ہو سکتے ہیں: گورنر خیبر پی کے

Nov 28, 2024

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امن و امان صوبے کا اہم مسئلہ ہے، ضم ضلع کرم میں اکتوبر سے اب تک 150 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ ضم ضلع کرم کا آج دورہ کروں گا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ ضلع کرم چلیں۔ ضلع کرم کے مسائل کو سیاسی قیادت  وہاں کے لوگوں کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کر سکتی ہے۔ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں گورنر ہاؤس میں کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ وزیر اعلٰی کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ اس حوالے سے تمام صوبائی سیاسی قائدین سے رابطے کر رہا ہوں۔ خیبر پختونخوا کی سیاسی جماعتیں اور سیاسی قائدین مل بیٹھیں اور صوبہ کو آگ سے نکالیں اور وفاق سے صوبہ کا حق لینے کیلئے مشترکہ کردار دا کریں۔ وفاق بھی بڑے بھائی کے ناطے صوبہ میں دہشتگری کے خاتمے کیلئے موثر کردار دا کرے۔

مزیدخبریں