فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر، ای سی سی کا اظہار تشویش، رکاوٹ ختم کرنے کیلئے ہدایت جاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے  اپنے فیصلوں پر عمل درآمد میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو ای سی سی کے فیصلوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے دیگر سٹیک ہولڈر وزارتوں اور ڈویژنز کے ساتھ بہتر ہم آہنگی قائم کرنے اور کسی بھی رکاوٹ کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایات جاری کردیں۔  وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا خصوصی اجلاس بدھ کو وزارت خزانہ میں وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی کے مالیات، داخلہ، صنعت و پیداوار، بین الصوبائی رابطہ، تعمیرات و رہائش، غذائی تحفظ و تحقیق، توانائی، اور قومی صحت کے ضابطہ کار امور سے متعلق پہلے سے لیے گئے فیصلوں کی عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ وزارتوں کی جانب سے زیر التوا  مسائل کی موجودہ صورتحال اور ان کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی کہ وہ دیگر سٹیک ہولڈر وزارتوں اور ڈویژنز کے ساتھ بہتر ہم آہنگی قائم کریں اور کسی بھی رکاوٹ کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائیں۔ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ ادارے جلد از جلد ای سی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں مقررہ ذمہ داریوں کو بروقت مکمل کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...