پشاور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما اے این پی ایمل ولی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ جب قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، ہم نے پرامن جدوجہد کی کبھی تشدد کا راستہ نہیں اپنایا، گورنر راج کسی مسئلے کا حل نہیں۔ خیبر پی کے حکومت ڈرامے بازی بند کرے، صوبے کے امن و امان پر توجہ دے۔ پی ٹی آئی اپنے وسائل سے کارکنوں کو معاوضہ دے۔