سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈکس 4695 پوائنٹس بڑھ گیا، سونا 1600 روپے مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔ بدھ کے روز کاروبار میں ہونے والی تیزی کے نتیجے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  4695 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 95ہزار، 96ہزار، 97ہزار، 98ہزار اور 99ہزار کی 5سطحیں  بحال ہو گئیں اور انڈیکس بڑھ کر 99269پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔ بدھ کے روز پی ایس ایکس میں کاروباری حجم ایک ارب 3کروڑ سے زائد حصص کے سودوں پر مشتمل رہا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 2647ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 275900 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1372روپے کے اضافے سے 236540روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے  مستحکم رہی۔ ادھر زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی جاری ہے۔ بدھ کو انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ  میں ڈالر کے نرخ بالترتیب 12 پیسے بڑھ گئے۔ بین الاقوامی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مضبوط ہونے کے اثرات پاکستانی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے جس کے نتیجے میں بدھ کو ایک بار پھر ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...