تکلیف پر افسوس، انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ’’بہت شکریہ پنجاب۔۔۔۔۔ پنجاب زندہ باد‘‘ ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پرتشدد احتجاج کی وجہ سے پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دیا ہے جس پر عملدرآمد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اشیاء  خورد و نوش کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اور انتظامیہ کو اشیاء  ضروریہ کے نرخوں پر کنٹرول کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔ رکاوٹوں سے عوام کی تکلیف کا  احساس ہے۔  انتشار پسندوں کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کا پہلا Tier Four ڈیٹا سنٹر بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فور ٹیئر ڈیٹا سنٹر کی اصولی منظوری دے دی۔ چین کے اشتراک سے پاکستانی ادارہ پہلا فورٹیئر ڈیٹا سنٹر قائم کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سی بی ڈی نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ  چین، انگلینڈ اور دیگر ممالک کی یونیورسٹیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس بنائیں گی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں Tang,Xurt اورBaifang انسٹیٹیوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن کے کیمپس بنیں گے۔ بکنگھم شائر یونیورسٹی اور امپیر یل کالج لندن بھی کیمپس بنانے کے لئے تیار ہیں۔ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے آئی ٹی سٹی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سی بی ڈی کو نوازشریف آئی ٹی سنٹر میں مزید عالمی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا ٹارگٹ دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نوازشریف آئی ٹی سٹی ٹوئن ٹاورز کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کی۔مریم نواز شریف نے چوہنگ میں پرائمری سکول کے طلبہ پر فائرنگ کا نوٹس لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...