چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی ، قذافی سٹیڈیم لاہور انٹرنیشنل سٹینڈرز کاہوگیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کےلیے جوبہتر ہوگا وہ کریں گے،ہمارا آئی سی سی سے مکمل رابطہ ہے، یہ نہیں ہوسکتا ہم بھارت جاکر کھیلیں اوربھارت پاکستان نہ آئے،ہم آئی سی سی کوواضح بتاچکے ہیں ۔ چیئرمین پی سی سی نے کہا کہ پاکستان پرا من ملک ہے کسی کوگھبرانے کی ضرورت نہیں، قذافی سٹیڈیم کی ازسرنوتعمیر کی گئی ہے، جوبھی ہوگابرابری کی سطح پر ہوگا،وعدہ کرتاہوں جوبھی ہوگا پاکستان ٹیم کیلئے اچھا ہوگا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امید ہے چیمپئنزٹرافی پاکستان میں ہوگی ،10اکتوبر کوقذافی سٹیڈیم کا تعمیراتی کام شروع ہواتھا،چاہتے تھے قذافی سٹیڈیم عالمی معیار کا ہوجائے۔