وفاقی وزر دفاع کا بشری بی بی کے بارے میں بڑا انکشاف

 ٹی آئی کی احتجاجی کال ناکام ہونے کے بعد  وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کیا ایک بڑا انکشاف،انکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی۔ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چیک کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ سنگجانی میں بیٹھنے پر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈرشپ راضی تھی، یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو آج انٹرنیٹ، سڑکیں بند ہوتے، ڈی چوک کے حملے کا خطرہ رہتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو تو بشریٰ بی بی کا تہہ دل سے مشکور ہونا چاہیے۔بشریٰ بی بی کی ضد پر کے پی سے آنے والے ڈی چوک پہ حملہ آور ہوئے، پھر کپڑے، گاڑیاں، جھنڈے چھوڑ کر بھاگے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی فرار ہوگئی، گنڈا پور کارکنان کے ہاتھوں سارا دن رل گیا، پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ برباد ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...