یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Nov 28, 2024 | 17:22

ویب ڈیسک

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15پیسے فی لٹر تک اضافہ متوقع جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.

اسلام آباد: ملک بھر میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان،پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15پیسے فی لٹر تک اضافہ متوقع جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 20پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اسی طرح مٹی کا تیل بھی 4روپے فی لٹر تک مہنگا ہونے کا امکان بتایاگیا ہے . پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30نومبر کو ہوگا. وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں بتایاگیا تھا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔اس سے قبل یکم نومبرکو ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیاتھا۔وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیاگیاتھا۔حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے کا اضافہ کیاتھا جبکہ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ قیمتوں کے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 247.03 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر248.38 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت251.29 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر255.14 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت163.02 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 161.54روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت150.12 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر147.51 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی بیشی کے تناظر میں کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں