یہ غیر سنجیدہ رویہ ظالم کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے :فواد چوہدری

Nov 28, 2024 | 17:30

ویب ڈیسک

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے احجتاج کے دوران آپریشن میں مارے جانے والے افراد کی تعداد کی تحقیق کرلیں اور پھر کوئی اعدادوشمار جاری کرکے یوم سوگ کا اعلان کریں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے ہر رہنما نے اسلام آباد میں شہادتوں کی مختلف تعداد دی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ’یہ غیر سنجیدہ رویہ ظالم کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے .لہٰذا مہربانی کریں پہلے تحقیق کریں اور شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کریں اور ٹامک ٹوئیاں نہ ماریں، اس کے بعد پورے ملک میں سوگ اور دعا کا اعلان کریں‘۔تحریک انصاف کے ہر رہنما نے اسلام آباد میں شہادتوں کی مختلف تعداد دُی ہے. یہ غیر سنجیدہ رویہ ظالم کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے، مہربانی کریں پہلے تحقیق کریں اور شہید ہونیوالوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کریں اور ٹامک ٹوئیاں نہ ماریں، اس کے بعد پورے ملک میں سوگ اور دعا کا اعلان

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مختلف رہنما کریک ڈاؤن میں جان گنوانے والوں کی مختلف تعداد بتار ہے ہیں جو اب تک 8 سے لے کر 278 تک ہے۔ جہاں تک 278 ہلاکتوں کا تعلق ہے یہ بات پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتائی تھی۔

مزیدخبریں