پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے بعد مسلسل تنقید کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عہدے سے استعفی دیا۔مزید بتایا کہ سلمان اکرم راجا کو لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی. راستے بند ہونے کے بعد سلمان اکرم راجا کی جانب سے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا لاہور میں بھی ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے تھے . نامزد سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال خالی ہے، دو ماہ اور اکیس دن گزر جانے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کا نیا جنرل سیکرٹری تعینات نہ ہو سکا. عمر ایوب نے 7 ستمبر کو باضبطہ طور پر جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔سلمان اکرم راجہ کو بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد سیکرٹری جنرل لگانے کے لئے نامزد کیا گیا تھا، وہ انہیں تعینات نہیں کیا گیا تھا وہ تاحال نامزد تھے مگر آج انہوں ںے بھی استعفی دے دیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج کے حوالے سے چند رہنمائوں کو سلمان اکرم راجہ پر تحفظات تھے، پی ٹی آئی رہنمائوں نے سلمان اکرم راجہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
اسٹاف رپورٹر November 28, 2024
facebook twitter whatsapp mail
(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: تحریک اںصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے استعفی دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نامزد سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال خالی ہے، دو ماہ اور اکیس دن گزر جانے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کا نیا جنرل سیکرٹری تعینات نہ ہو سکا. عمر ایوب نے 7 ستمبر کو باضبطہ طور پر جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔سلمان اکرم راجہ کو بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد سیکرٹری جنرل لگانے کے لئے نامزد کیا گیا تھا، وہ انہیں تعینات نہیں کیا گیا تھا وہ تاحال نامزد تھے مگر آج انہوں ںے بھی استعفی دے دیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج کے حوالے سے چند رہنمائوں کو سلمان اکرم راجہ پر تحفظات تھے، پی ٹی آئی رہنمائوں نے سلمان اکرم راجہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ وقت نہیں ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری چھوڑیں. لوگ تنقید کرتے رہیں گے لیکن آپ کام جاری رکھیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ سلمان اکرم راجہ کے استعفی کا معاملہ سیاسی کمیٹی میں رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ہم پر اعتراض کیا کہ ہم احتجاج میں اسلام آباد کیوں نہیں پہنچے، دیکھیے، ہم لاہور میں ملے، میں پورا دن لاہور شہر کی سڑکوں پر رہا. وہاں یہ عالم تھا کہ اگر 10، 20 یا 30 لوگ بھی اکٹھے ہوتے تو ان پر لاٹھیاں برسائی جاتی تھیں. ان کو گرفتار کیا جاتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حق تھا کہ ہم ایک جگہ اکٹھے ہوتے اور اسلام آباد جاتے. لیکن تمام راستوں کو بند کر دیا گیا تھا. جس تعداد میں لوگ نکلنا چاہتے اور اسلام آباد میں احتجاج کرنا چاہتے تھے وہ ممکن نہیں تھا۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ میں شعبدہ بازی کروں اور ڈی چوک پر جا کر اپنی تصویریں کھنچواؤں، میرے لیے یہ مناسب نہیں تھا، میں ہمیشہ سچائی کے ساتھ آپ کے سامنے آؤں گا، جو میں کر سکتا ہوں وہ بیان کر دوں اور جو نہیں کرسکتا وہ بھی بیان کر دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو کسی کے لیے لاہور سے باہر نکلنا ممکن نہیں تھا.25 اور 26 کو بھی یہی صورتحال تھی۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم آگے بڑھیں گے، اپنے غصے اور عزم کے ساتھ، ہم ہر قانونی راستہ اپنائیں گے.ہم ایک پرامن سیاسی جماعت ہیں، ہم ایک جتھہ نہیں ہیں۔