آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ اس علامتی ہڑتال کا مقصد حکومت کو عوامی مشکلات کا احساس دلانا ہے۔ دوسری جانب گیس کی عدم فراہمی کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، سی این جی کی بندش سے سڑکوں اور بس سٹاپ پر شہریوں کی کثیر تعداد دیکھنے میں آٓئی۔ جبکہ ٹرانسپورٹرز نے بھی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منہ مانگے کرائے وصول کرنا شروع کر دیئے۔