بارسلونا (پ ر) آسے سوپ میں گزشتہ اتوار کو تارکین وطن کا عالمی دن Molldela Barceloneta میں منایا گیا۔ اس ثقافتی تہوار میں مختلف ممالک کے لوگوں نے کھانے پینے کے علاوہ اپنی روائتی اشیاءکے سٹال لگائے اور میوزیکل پروگرام ہوئے جس سے لوگ خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر آسے سوپ کی صدر ڈاکٹر ہما جمشید (نائب صدر میونسپل کونسل بار سلونا) اور ممبرز خواتین نے ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء چنری کے خوبصورت دوپٹے، کرتوں، بولسادے پان، بیگ، پلے کارڈز سے سٹال کو سجایا۔ اس موقع پر بارسلونا کے میئر جوردی اریو کے علاوہ بار سلونا کے اعلیٰ سرکاری افسران نے آسے سوپ کے سٹال کا وزٹ کیا۔ جبکہ پاکستانی قونصلیٹ سے کونسلر جنرل راجہ مقصود اور ویلفیئر آتاشی سید شکیل شاہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تشریف لائے۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر ہما جمشید، نائب صدر ناصرہ ظفر، جنرل سیکرٹری فریضہ حبیب، آفس انچارج عذرا عاصم، حنا گلزار، فریال گوہر، نبیلہ، انیلہ، عظمٰی سردار، راحیلہ، بشریٰ، طیبہ ، سلویٰ، مناہل، ہما عاطف، فاخرہ فاروق، قراة العین، سندس، عظمٰی نورین، آگاتا اور سحر شامل تھیں۔