روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے آبی ماہرین کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم مردہ ایشو نہیں ہے اس کی تعمیر سے بجلی کا بحران حل جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل سے ساٹھ سے نوے پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ رینٹل پاورپلانٹس لگانے کے لیے حکومت نے ستمبردوہزارنومیں آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کو کالا باغ ڈیم تعمیر نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اسی لیے منصوبے کو سیاست کی نذرکیا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے تھرمل پاورپلانٹس لگانے سے بجلی کا بحران ختم نہیں ہوگا بلکہ عوام کو مزید مہنگی بجلی ملے گی۔