انچارج سرویلنس سیل ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق سندھ بھر میں اب تک ایک ہزارسات سو چھیاسٹھ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اوردوسو بیالیس مریض شہر کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ڈاکٹر شکیل ملک نے مزید کہا کہ سندھ میں اب تک سترہ مریض ڈینگی وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے لئے مفت ٹیسٹ کیئے جائیں گے۔