کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے چھتیس نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔

Oct 28, 2010 | 10:17

سفیر یاؤ جنگ
انچارج سرویلنس سیل ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق سندھ بھر میں اب تک ایک ہزارسات سو چھیاسٹھ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اوردوسو بیالیس مریض شہر کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ڈاکٹر شکیل ملک نے مزید کہا کہ سندھ میں اب تک سترہ مریض ڈینگی وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ  تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے لئے مفت ٹیسٹ کیئے جائیں گے۔   
مزیدخبریں