گورباچوف نے امریکہ کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ افغانستان میں ویت نام جیسے حالات پیدا نہیں کرنا چاہتا تواپنی افواج کو واپس بلالے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوویت یونین نے امریکہ ، پاکستان، ایران اور بھارت کے ساتھ معاہدے کے تحت افغانستان سے فوج واپس بلائی تھی تاہم امریکہ نے اس کی پاسداری نہیں کی۔ گورباچوف نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ شدت پسندوں کوتربیت دیتا رہا ہے اورآج یہی لوگ پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردی پھیلارہے ہیں۔ جس پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے۔