وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایڈیٹرانچیف نوائے وقت مجید نظامی کی شخصیت اوران کے افکار تمام محب وطن افراد اور جمہوری قوتوں کے لئے رہنمائی اورامید کا سرچشمہ ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں مجید نظامی کی صحافتی، قومی اورملی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مجید نظامی نے ہر فوجی آمر کا سامنا استقامت سے کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوائے وقت اوراس کے باہمت مدیر نے نظریہ پاکستان کی روشنی کو کبھی مدھم نہیں ہونے دیا۔اور ہمیشہ قومی وحدت کو فروغ دینے اوراساسی نظریات کوآئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کے سلسلے میں شاندار خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس موقع پر تحریک پاکستان کے ممتاز کارکنوں سید غوث علی شاہ، بریگیڈئیر ریٹائرڈ منظور احمد، عبدالعزیز قریشی، بریگیڈئیرریٹائرڈ ظفر اقبال چوہدری، کرنل ریٹائرڈامجد حسین سید، بیگم مجیدہ وائیں، نثار علی صدیقی، محمد اقبال خان سنبل، محمد ارشد چوھدری، جسٹس ریٹائرڈ محمد الیاس، جسٹس ریٹائرڈ منیراحمد مغل اور دیگرسیاسی و سماجی شخصیا ت نے مجید نظامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن