وزیرسیاحت سندھ شازیہ مری نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کومستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دیکھنا پڑے گا کہ رپورٹ کہاں تیار ہوئی ہے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے شازیہ مری نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنانا ہمارا قومی فریضہ ہونا چاہئیے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پربات کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن میں چونتیس ویں نمبر پرہے سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ یہ رپورٹ کہا ں تیار کی گئی اور کس نے تیار کی اور اس کے کیا محرکات تھے انکا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ اداروں کو مضبوط کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے حکومت دن رات  اقدامات کر رہی ہے

ای پیپر دی نیشن