صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج دورانی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے بعد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے ۔

Oct 28, 2010 | 11:05

سفیر یاؤ جنگ
کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ آئندہ سال سیلاب متاثرین کی مکمل واپسی کے بعد اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے جو کہ مارچ یا اپریل دوہزار گیارہ میں ہوں گے جس کے لیے صدر کو سفارش کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وطن کارڈ کی تقسیم میں نادرا کی غلطیوں کور دور کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب اور حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے باعث شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا تھا جو اب دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر آغا سراج درانی نے کراچی پریس کلب کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔
مزیدخبریں