اطلاعات ونشریات کے وزیرمملکت صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ قاف یا کسی سیاسی جماعت سے مفاہمت پنجاب حکومت گرانے کے لئے نہیں، مسلم لیگ نون اتحادی جماعت ہے اور رہے گی۔

کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ قاف سے مفاہمت نمبرز آف گیم تبدیل کرنے کے لئے نہیں کی گئی، مسلم لیگ قاف سمیت تمام ہم خیال جماعتوں نے وزیر اعظم کوغیرمشروط طورپرمنتخب کیا تھا، انہوں نے کہا کہ بعض شکست خوردہ ذہنیت کے لوگ صدر  آصف زرداری پر تنقید کرکے سمجھتے ہیں کہ اس طرح حکومت کمزورہوجائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مڈٹرم انتخابات کی راہ ہموار کرنے کا سوچنے والے لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری مُلک کو مضبوط بنانے کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں، اس لئے پاکستان مخالف قوتیں اُنہیں تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں، انہیں رویہ بدلنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن