جامشوروتھرمو پاورکے چیف انجینئر محمد اکرم نے گورنراوروزیراعلٰی سندھ کوخط لکھا ہے ، جس میں اُنہوں نے بجلی کے بحران میں مزیداضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

چیف انجینئر محمد اکرم نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کو لکھے گئے خط میں بتایا ہے کہ منچھر جھیل سے دریائے سندھ میں آلودہ پانی چھوڑا جارہا ہے، جس کے باعث بجلی کی پیداوار آٹھہ سو میگا واٹ سے کم ہوکر چھ سو دس میگا واٹ رہ گئی ہے، خط میں مزید لکھا ہے کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو بجلی کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن