عبدالباسط دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ دے رہےتھے۔انہوں نےکہا کہ بھارت بار بار آئی ایس آئی کا نام لیتارہا ہےمگرسانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں خود بھارتی ملوث نکلے، اس لیے پاکستان کو ان تحقیقات سے آگاہ کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی صدراوباما کے دورہ جنوبی ایشیا سے امن عمل کو تقویت ملے گی جہاں تک سٹریٹیجک ڈائیلاگ کا تعلق ہے تو یہ ایک مسلسل عمل ہے جو جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر ابھی امریکہ کے ساتھ مزاکرات جاری ہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن کےحوالے سے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے بعد ہی اس منصوبے پر عمل ہو سکے گا مگر پاکستان کے پاس دیگر آپشنز بھی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے شدت پسندوں کو تقویت مل رہی ہے