پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گورنرہاؤس لاہوردہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پرہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شمالی وزیرستان میں موجود تربیتی کیمپ ختم کرنا ہوں گے۔

Oct 28, 2010 | 13:36

سفیر یاؤ جنگ
رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء اپنے ارکان کو مطمئمن کرنے کے لئے حکومت کے خلاف تقریریں کرتے ہیں جبکہ انہیں ترقیاتی فنڈ بھی ملتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چودھری برادران کومسلم لیگ نون میں شامل کرنے کی تجویز پر پارٹی کارکنوں میں مزاحمت پائی جاتی ہے۔ مسلم لیگ قاف کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں۔ صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کا زیروخان ہے، اسے سیاست سے توبہ کرکے ہسپتال بنانے چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال کے لئے زمین میاں نوازشریف نے دی جبکہ قومی ہیرو کے طورپرضیاءالحق اورنوازشریف سے ملنے والے پلاٹ اب بھی ان کی ملکیت ہیں۔ 
مزیدخبریں