امریکی صدر باراک اوباما نے ٹی وی کے مقبول کامیڈی پروگرام دی ڈیلی شومیں شرکت کی اور لطیفے بھی سنائے۔ پروگرام کے میزبان مشہور کامیڈین جان سٹیورٹ نے امریکی صدرسے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں چبھتے ہوئے سوال کئے جن کا امریکی صدر نے نہایت خندہ پیشانی سے جواب دیا۔ اس موقع پر اپنی حکومت کی پالیسیوں کا بھرپورانداز میں دفاع کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا ایجنڈا کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے لیکن وہ جانتے ہیں کہ عوام مزید ترقی چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان نسل کو قوم کا مستقبل قراردیتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں ان کی جماعت کامیابی حاصل کرے گی۔