مسلم لیگ ن کی آج ہونے والی ریلی ثابت کردے گی کہ عوام صدر زردادی کے کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں. شہبازشریف

شہبازشریف کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جس ملک کا صدر خود لوٹ مار میں مصروف ہو وہ ملک کیسے ترقی کرسکتا ہے۔ ایک شخص کی حرص اور لالچ نے ملک کے نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اداروں کو کرپشن کی بھینٹ چڑھادیا اور اقتدار کو طول دینے کے لیے چالیس چوروں کو اپنے ارد گرد اکٹھا کرکے قومی وسائل کی لوٹ مارکی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نےکرپٹ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کا تہیہ کرلیا ہے اور آج پوری قوم میاں نوازشریف کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر ملک کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت سے نجات کے سلسلے میں چلائی جانے والی تحریک کے پہلے مرحلے میں نومبر میں ریلیاں دسمبر میں ٹرین مارچ جبکہ جنوری میں لانگ مارچ کیا جائے گا، ن لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے وقت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف چلائی جانے والی احتجاجی تحریک اب تحریک نجات کی شکل اختیارکرے گی اور عوام پر مسلط کرپٹ ٹولے کو اقتدارسے الگ کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن