بھارت کی وفاقی کابینہ میں متوقع ردوبدل سے قبل وزراء کے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایم کرشنا کے بعد مزید سات وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفٰی دیدیا۔

Oct 28, 2012 | 11:47

بھارتی کابینہ کی اطلاعات و نشریات کی وزیر امبیكا سونی، سماجی انصاف کے وزیر مكل واسنك، سیاحت کے وزیر سبودھ كانت سہائے اور وزیرقانون مہادیو کھنڈیلا ، وزیربرائے دیہی ترقیات آگاتھا سانگما اور وزیرپانی و اقلیتی امور ونسنٹ پالا نے اپنے استعفے وزیراعظم من موہن سنگھ کو جمع کرائے۔ اس سے قبل جمعہ کے بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا بھی مستعفی ہوچکےہیں۔ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نوجوانوں کو موقع دیا جائے۔ دوسری جانب امبیکا سونی نے کہا کہ انھوں نے بھی نوجوانوں کو موقع دیے جانے کی بات کہی ہے۔ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل دوہزار چودہ کے عام انتخابات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے تاکہ مختلف ریاستوں کو نمائندگی مل سکے۔

Cue In:Cue Out:

مزیدخبریں