ملک بھرمیں گرمی کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے جس کے باعث موسم میں کافی حد تک بہتری آگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ اورکشمیرکے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشں گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو منفی تین ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں اڑتیس ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اورکشمیرکے بعض مقامات پرہلکی بارش کی امکان ہے۔
Oct 28, 2012 | 12:52