ایک سروے کے مطابق امریکی عوام میں سیاہ فام افراد کے خلاف تعصب میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بارک اوباما کو دوہزارآٹھ کے مقابلے میں پانچ فیصد کم ووٹ ملیں گے۔

امریکی خبرایجنسی کے سروے کے مطابق سیاہ فام امریکیوں سے متعلق اکاون فیصد افراد نے تعصب کا اظہارکیا۔ دوہزارآٹھ میں متعصب امریکیوں کی شرح اڑتالیس فیصد تھی۔ براہ راست سوالات کے علاوہ رجحان ٹیسٹ میں بھی چھپن فیصد امریکیوں نے سیاہ فام افراد کے بارے میں نسلی تعصب کا مظاہرہ کیا۔ دوہزارآٹھ میں ایسے ٹیسٹ میں تعصب کا مظاہرہ کرنے والے امریکیوں کی تعداد انچاس فیصد تھی۔ دوسری جانب معروف امریکی اخبارنیویارک ٹائمزنے بارک اوباما کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں صدارت کے لیے موزوں قراردیا ہے۔ اخبار کے مطابق انیس سوپینسٹھ کے بعد بارک اوباما پہلے صدرہیں جنہوں نے صحت کے شعبے میں بھرپوراصلاحات کیں۔ اقتصادی کساد بازاری کو روکا اور عراق جنگ کا خاتمہ کیا۔ اس لیے وہ امریکی عوام کے لیے بہترثابت ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن