فلم بین بھارت کی بجائے پاکستانی فلموں کو ترجیح دیں: صائمہ نور

لاہور (آئی این پی) فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ جب تک فلم بین بھارت کی بجائے اپنی فلموں کو ترجیح نہیں دیں گے ہماری انڈسٹری ترقی نہیں کر سکتی شائقین پاکستانی فلموں کو دیکھنے ضرور سینما گھر آئیں اور اس سے ہی انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے ایک انٹرویو میں صائمہ نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ بھارت میں بننے والی فلم کی نمائش سے قبل ہر سطح پر تشہیر کی جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں فلم کو دیکھنے کا تجسس پیدا ہوتا ہے جبکہ ہمارے ہاں تشہیر پر کم توجہ دی جاتی ہے۔ ہمارے میڈیا کو بھی چاہئے کہ وہ مقامی انڈسٹری کو پروموٹ کرے تاکہ یہ شعبہ اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...